اردوبار ایک ‘پلگِن“ ھے جو ویب براوزر میں اردو لکھنے کی صلاحیت پیدا کر دیتا ھے۔ اس وقت صرف دو براوزر کے لیّے اردو بار موجود ھے۔ یہ دو براوزر ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ (Internet Explorer) اور “فایر فوکس“ (FireFox) ھیں۔

 

ترجیحی براوزر (فایّرفوکس FireFox):

مجھے کمپیوٹر کی دنیا میں نو سال سے زیادہ عرصہ ھو گیا ھے۔ میرا وقت زیادہ تر انٹرنیٹ کے لیے سافٹویر بنانے میں گزرا ھے ۔ انٹرنیٹ کی دنیا کی سیر کیلیّے بہت سے ویب براوزر موجود ھیں۔ اس وقت آدھی سے زیادہ دنیا “مایکروسافٹ کا انٹرنیٹ ایکسپلورر“ استعمال کر رھی ھے۔ اس کی وجہ ‘مایکروسافٹ وِنڈوز‘ کا استعمال اور اس کے ساتھ پہلے سے منسلک انٹرنیٹ ایکسپلورر ھے۔ میں زیادہ تر ‘فایرفوکس‘ استعمال کرتا ھوں ، اس کی وجہ ‘فایرفوکس‘ کی بےشمار خوبیاں ھیں۔ میں آپ کو بھی ‘فایر فوکس‘ کے استعمال کا مشورہ دونگا۔ میں آپ کے سامنے “انٹرنیٹ ایکسپلورر“ اور “فائرفوکس“ کا موازنہ پیش کر رھا ھوں جو کہ مندرجہ زیل ھے۔

 

- فایر فوکس ‘مفت‘ سافٹویر ھے ، آپ اس کا ‘سورس کوڈ‘ بھی حاصل کر سکتے ھیں اور اگر چاھیں تو اس کی ‘پروگرامنگ‘ میں خود بھی شامل ھو سکتے ھیں۔

- انٹرنیٹ ایکسپلورر بھی مفت ھے لیکن اس پر ‘مائکروسافٹ‘ کی اجارہ داری ھے۔ فایر فوکس کے برعکس آپ اس کا ‘سورس کوڈ‘ حاصل نہیں کر سکتے۔ بہرحال آپ کو مائکروسافٹ ونڈوز کا سافٹویر (آپریٹنگ سیسٹم) “خریدنا“ ھوگا جس کے ساتھ ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ بھی ملے گا۔

- فایر فوکس ایک سے زیادہ “ آپریٹنگ سِسٹم“ پر چل سکتا ھے ، مثلاً ونڈوز، میک ، لاینکس وغیرہ۔

- انٹرنیٹ ایکسپلورر صرف ونڈوز پر چلتا ھے۔

- فایر فوکس ایک محفوظ براوزر ھے۔ اس کے زریعے ‘ھیکنگ‘ کے امکانات کم ھیں۔

- انٹرنیٹ ایکسپلورر نسبتاً کم محفوظ ھے۔

- فایر فوکس ویب پیج کے اندر الفاظ کی ‘تلاش‘ بہتر انداز میں کرتا ھے۔

- انٹرنیٹ ایکسپلورر کیلئے ویب پیج میں الفاظ کی تلاش کی سہولت کو بہتر کرنے کی گنجائش ھے۔

- فایر فوکس کو ‘USB Drive‘ میں انسٹال کیا جاسکتا ھے۔ اس کا مطلب ھے کہ آپ فائرفوکس کو اپنے ساتھ کہیں بھی لیکر جاسکتے ھیں۔ مزید معلومات کیلیے سرچ انجن میں 'firefox portable‘ کو تلاش کیجئے۔

- فایر فوکس 'Themes/Skins' بدلنے کی سہولت دیتا۔

- فایر فوکس سب سے زیادہ 'Extensions /Addons' کو سپورٹ کرتا ھے ۔ اردوبار ان میں سے ایک ھے۔

- فایر فوکس انٹرنیٹ (ویب) کے standards کو احسن طریقے سے support کرتا ھے۔

- فایر فوکس کا ڈاون لوڈ مینیجر (Download Manager) آسان اور بہتر ھے۔ آپ فائل ڈاون لوڈ کو درمیان میں روک (pause) بھی سکتے ھیں۔

- فایر فوکس میں مختلف زبانوں کی املا کی پڑتال (spell checker) کی سہولت بھی موجود ھے۔

- فایر فوکس بچوں کیلئے محفوظ (غیرموضوع مواد سے پاک) براوزنگ کی سہولت پیش کرتا ھے۔ مزید معلومات کیلیے http://www.glubble.com وزٹ کریں۔

- فایر فوکس براوزر نسبتاَ کم 'Crash' کرتا ھے اور کبھی ایسا ھو بھی جاے تو یہ (Restart) کرنے پر دوبارہ وہی ویب پیجز کھول دیتا ھے جو کریش ھونے سے پہلے کھلی تھیں۔

 

امید ھے کہ آپ بھی فائرفاکس کا استعمال شروع کر دیں گے،جو کہ یقیناً آپ کے لئے فائدہ مند ھوگا۔


Click here to goto UrduBar Page